₹250–350/hour (US$2.63–3.69/hour)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے شعبے سے خصوصی دلچسپی ہے، اور میں اپنی علمی و تدریسی صلاحیتوں کو اس مبارک خدمت کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ قرآنِ کریم، بنیادی اسلامی تعلیمات، اخلاق و آداب، اور دینی شعور کی ترویج کے لیے بچوں کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کروں۔
چونکہ اس ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے باقاعدہ وقت، محنت اور تیاری درکار ہوتی ہے، اس لیے اپنے اوقات کے نظم و نسق اور تدریسی خدمات کے پیشِ نظر ماہانہ 6000 تا 7000 روپے اعزازیہ (Honorarium) مناسب سمجھتا ہوں۔ یہ رقم خالصتاً تدریسی خدمات اور وقت کے عوض ہوگی، جبکہ میری اولین ترجیح بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اعزازیہ یا تدریسی خدمت کے بدلے دی جانے والی مناسب مالی معاونت علمی و تعلیمی شعبوں میں ایک تسلیم شدہ امر ہے۔
No reviews yet. Be the first one to review this tutor.