Hussain Nomani Islamic Studies,Deeniyat, Urdu, Arabic, Quran and
No reviews yet

تعلیم ایک عظیم عبادت اور مقدس ذمہ داری ہے۔ ایک اچھا استاد صرف کتابی علم نہیں دیتا بلکہ اپنے اخلاق، محبت اور محنت کے ذریعے بچوں کی بہترین تربیت بھی کرتا ہے۔ میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ میں بچوں کو بہت پیار، محبت اور شفقت کے ساتھ پڑھاؤں تاکہ ان کے دل میں علم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو اور وہ خوش دلی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔

میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ بچے سختی سے نہیں بلکہ محبت اور اچھے اخلاق سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ اسی لیے میں اپنے تمام طلبہ کے ساتھ نرمی، عزت اور شفقت کا برتاؤ کرتا ہوں۔ جب بچے محبت کا ماحول پاتے ہیں تو ان کے اندر اعتماد بڑھتا ہے، وہ کھل کر سوال کرتے ہیں اور پوری توجہ کے ساتھ سبق یاد کرتے ہیں۔

تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے میں ہر ہفتہ واری ٹیسٹ بھی لیتا ہوں تاکہ بچوں کی تعلیمی قابلیت کا اندازہ ہوسکے۔ ہفتہ واری ٹیسٹ کا مقصد صرف نمبر دینا نہیں بلکہ بچوں کی کمزوریوں کو جان کر انہیں بہتر بنانا ہوتا ہے۔ اس عمل سے بچوں میں محنت، مقابلہ اور مستقل پڑھائی کی عادت پیدا ہوتی ہے۔ جو بچے کمزور ہوتے ہیں، انہیں الگ سے سمجھایا جاتا ہے تاکہ وہ بھی دوسروں کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

اسی طرح میں آموختہ کی پابندی پر بھی خاص توجہ دیتا ہوں۔ روزانہ سبق یاد کرنا اور اس کی دہرائی کرنا کامیابی کی بنیاد ہے۔ جب بچے پابندی کے ساتھ آموختہ کرتے ہیں تو ان کی یادداشت مضبوط ہوتی ہے، سبق اچھی طرح ذہن نشین ہوتا ہے اور امتحان میں بہتر کارکردگی سامنے آتی ہے۔ میں بچوں کو ہمیشہ اس بات کی ترغیب دیتا ہوں کہ وہ وقت کی پابندی، محنت اور ذمہ داری کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ کلاس میں ایسا ماحول قائم ہو جہاں محبت بھی ہو، نظم و ضبط بھی ہو اور تعلیم کا بہترین معیار بھی برقرار رہے۔ ایک استاد کی اصل کامیابی یہی ہے کہ اس کے شاگرد علم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور بہترین عادتوں کے مالک بنیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، محبت اور محنت کے ساتھ نئی نسل کی بہترین تعلیم و تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Subjects

  • Quran and Tajweed Beginner-Expert

  • Quran and Tajweed and Islamic studies Beginner-Expert

  • Urdu & Pak Studies Beginner-Expert


Experience

No experience mentioned.

Education

  • Fazilat (Aug, 2009Jun, 2018) from Darul uloom deobandscored A++

Fee details

    1,5002,500/month (US$15.7926.31/month)


Reviews

No reviews yet. Be the first one to review this tutor.